صحيح البخاري
كتاب التعبير— کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
بَابُ مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ: باب: جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔
حدیث نمبر: 6996
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ ، قَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ " ، تَابَعَهُ يُونُسُ ، وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ .مولانا داود راز
´ہم سے خالد بن خلی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن حرب نے بیان کیا ، انہوں نے کہا مجھ سے زبیدی نے بیان کیا ، ان سے زہری نے بیان کیا ، ان سے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے اور ان سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا ۔ “ اس روایت کی متابعت یونس نے اور زہری کے بھتیجے نے کی ۔