صحيح البخاري
كتاب الأيمان والنذور— کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں
بَابُ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى: {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ} : باب: اللہ تعالیٰ نے سورۃ المائدہ میں فرمایا ”اللہ تعالیٰ لغو قسموں پر تم کو نہیں پکڑے گا، البتہ ان قسموں پر پکڑے گا جنہیں تم پکے طور سے کھاؤ۔ پس اس کا کفارہ دس مسکینوں کو معمولی کھانا کھلانا ہے، اس اوسط کھانے کے مطابق جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا۔ پس جو شخص یہ چیزیں نہ پائے تو اس کے لیے تین دن کے روزے رکھنا ہے۔ یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جس وقت تم قسم کھاؤ اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے حکموں کو کھول کر بیان کرتا ہے۔ شاید کہ تم شکر کرو۔
حدیث نمبر: 6626
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اسْتَلَجَّ فِي أَهْلِهِ بِيَمِينٍ ، فَهُوَ أَعْظَمُ إِثْمًا لِيَبَرَّ ، يَعْنِي : الْكَفَّارَةَ " .مولانا داود راز
´مجھ سے اسحاق یعنی ابن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن صالح نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے معاویہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے ، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” وہ شخص جو اپنے گھر والوں کے معاملہ میں قسم پر اڑا رہتا ہے وہ اس سے بڑا گناہ کرتا ہے کہ اس قسم کا کفارہ ادا کر دے ۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
6626. حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر والوں کے معاملے میں قسم پر اڑا رہے اور بہت گناہ گار ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ نیکی کرے“ یعنی قسم توڑ کر اس کا کفارہ ادا کر دے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6626]
حدیث حاشیہ: اس میں یہ اشارہ ہےکہ غلط قسم پر اڑے رہنا کوئی عمدہ کام نہیں ہے بلکہ اسے توڑ کر اس کا کفارہ ادا کر دینا یہ ہی بہتر ہے ذیل کی احادیث میں بھی یہی مضمون بیان ہوا ہے۔
قسم کھانے میں غور واحتیاط کی بہت ضرورت ہے اور قسم صرف اللہ کے نام کی کھانی چاہیے۔
قسم کھانے میں غور واحتیاط کی بہت ضرورت ہے اور قسم صرف اللہ کے نام کی کھانی چاہیے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6626 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
6626. حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر والوں کے معاملے میں قسم پر اڑا رہے اور بہت گناہ گار ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ نیکی کرے“ یعنی قسم توڑ کر اس کا کفارہ ادا کر دے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6626]
حدیث حاشیہ:
(1)
اگر کسی کے قسم پر قائم رہنے سے اس کے اہل خانہ کو نقصان ہو اور وہ اس سے پریشان ہوں تو وہ اپنی قسم پر اصرار نہ کرے بلکہ قسم توڑ کر اس کا کفارہ دے دے۔
اسے یہ گمان نہیں کرنا چاہیے کہ قسم پر اڑے رہنا نیکی ہے۔
ایسے حالات میں قسم توڑ دی جائے تاکہ اس کے گھر والے ضرر اور نقصان سے محفوظ رہیں۔
اگر وہ کہے کہ میں قسم نہیں توڑتا کیونکہ مجھے اس اقدام سے گناہ کا خوف ہے تو وہ غلطی پر ہے۔
واللہ أعلم۔
(2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ اہل خانہ کا ذکر اتفاقی ہے اگر یہی علت دوسروں میں پائی جائے تو ان کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ قسم کو توڑ کر اس کا کفارہ دے دیا جائے۔
(فتح الباري: 635/11)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6626 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2114 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قسم پر اصرار کرنے اور کفارہ نہ دینے کی ممانعت۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے کہ اللہ کے رسول ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب تم میں سے کوئی اپنی قسم پر اصرار کرے، تو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کفارے سے زیادہ گنہگار ہو گا، جس کی ادائیگی کا اسے حکم دیا گیا ہے “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2114]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قسم پر اصرار کرنے کا مطلب ایسی قسم پوری کرنے کا عزم ہے جو کسی گناہ یا مکروہ کام پر مشتمل ہو۔
ایسی قسم کو توڑ کر کفارہ ادا کرنا ضروری ہے
(2)
بری بات پر قسم کھا کر اس پر قائم رہنا بھی گنا ہے، اس لیے بہتر ہے قسم توڑنے کا گناہ کر لیا جائے کیونکہ وہ کفارہ ادا کرنے سے معاف ہو جائے گا جبکہ غلطی پر قائم رہنے سے گناہ بڑھتا چلا جائے گا۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2114 سے ماخوذ ہے۔