صحيح البخاري
كتاب الرقاق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
بَابٌ في الْحَوْضِ: باب: حوض کوثر کے بیان میں۔
قَالَ أَبُو حَازِمٍ : فَسَمِعَنِي النُّعْمَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، فَقَالَ : هَكَذَا سَمِعْتَ مِنْ سَهْلٍ ، فَقُلْتُ : نَعَمْ ، فَقَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، لَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَزِيدُ فِيهَا ، فَأَقُولُ : إِنَّهُمْ مِنِّي فَيُقَالُ : " إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ " ، فَأَقُولُ : سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَيَّرَ بَعْدِي ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : سُحْقًا : بُعْدًا ، يُقَالُ : سَحِيقٌ : بَعِيدٌ سَحَقَهُ ، وَأَسْحَقَهُ : أَبْعَدَهُ ،´ابوحازم نے بیان کیا کہ یہ حدیث مجھ سے نعمان بن ابی عیاش نے سنی اور کہا کہ` میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی طرح سنی تھی اور وہ اس حدیث میں کچھ زیادتی کے ساتھ بیان کرتے تھے ۔ ( یعنی یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے کہ ) میں کہوں گا کہ یہ تو مجھ میں سے ہیں ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جائے گا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں ۔ اس پر میں کہوں گا کہ دور ہو وہ شخص جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ «سحقا» بمعنی «بعدا» ہے ، «سحيق» یعنی «بعيد» ، «أسحقه» یعنی «أبعده.» ۔
حضرت نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ حدیث حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنی تھی، وہ اس میں کچھ اضافہ کرتے تھے، وہ اس طرح کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں کہوں گا: یہ تو مجھ سے ہیں، اس کے جواب میں کہا جائے گا: آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں، میں کہوں گا: دوری ہو اس شخص کے لیے جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی۔““ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: «سُحْقًا» ”کے معنیٰ ہیں: دور ہو جانا،“ «سَحِیق» ”کے معنیٰ بھی دور کے ہیں، عربی زبان میں“ «سَحَقَهُ وَأَسْحَقَهُ» ”کے معنیٰ ہیں:“ «أَبْعَدَهُ» ”یعنی اس نے اس کو دور کر دیا ہے۔“