صحيح البخاري
كتاب الأذان— کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
بَابُ احْتِسَابِ الآثَارِ: باب: (جماعت کے لیے) ہر ہر قدم پر ثواب ملنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 655
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا بَنِي سَلِمَةَ ، أَلَا تَحْتَسِبُونَ آثَارَكُمْ ؟ ".مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن عبداللہ بن حوشب نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبدالوہاب ثقفی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے حمید طویل نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اے بنو سلمہ والو ! کیا تم اپنے قدموں کا ثواب نہیں چاہتے ؟