صحيح البخاري
كتاب اللباس— کتاب: لباس کے بیان میں
بَابُ الْفَرْقِ: باب: (سر میں بیچوں بیچ بالوں میں) مانگ نکالنا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ مُوَافَقَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ فِيهِ ، وَكَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَسْدِلُونَ أَشْعَارَهُمْ وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رُءُوسَهُمْ ، فَسَدَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاصِيَتَهُ ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ " .´ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شہاب نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر کسی مسئلہ میں کوئی حکم معلوم نہ ہوتا تو آپ اس میں اہل کتاب کے عمل کو اپناتے تھے ۔ اہل کتاب اپنے سر کے بال لٹکائے رکھتے اور مشرکین مانگ نکالتے تھے ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ( اہل کتاب کی موافقت میں ) پہلے سر کے بال پیشانی کی طرف لٹکاتے لیکن بعد میں آپ بیچ میں سے مانگ نکالنے لگے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
نوجوانان اسلام کو ایسی غلط روش کے خلاف جہاد کی سخت ضرورت ہے۔
ایسا فیشن خود غیروں کی نظر میں بھی معیوب ہے، اس لیے مسلمانوں کو ہر گز اسے اختیار نہ کرنا چاہیئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مانگ نکالنا، اللہ تعالیٰ کے حکم سے تھا۔
اگرچہ مشرکین بھی مانگ نکالا کرتے تھے لیکن آپ نے ان کی موافقت یا اتباع کرتے ہوئے مانگ نہیں نکالی تھی، اس لیے کفار و مشرکین کی وہی مشابہت ناجائز ہے جو ان کا دینی شعار اور خاص قومی علامت ہو، ہاں ٹیڑھی مانگ نکالنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف ہے، بلکہ مغربی تہذیب کے برے اثرات ہیں، لہذا مسلمانوں کو اس عادت بد سے باز رہنا چاہیے۔
شاید آپ کو حکم آگیا ہوگا۔
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اہل کتاب کی موافقت اس لیے پسند تھی کہ وہ کم ازکم آسمانی دین پر عمل پیراہونے کے دعویدار تھے اور یہ بھی مقصود تھا کہ شاید وہ اس سلوک سے اسلام کے قریب آجائیں،لیکن جب آپ ان کے اسلام سے مایوس ہوگئے اور ان پر بدبختی غالب آگئی توآپ کو بہت سے معاملات میں ان کی مخالفت کا حکم ہوا۔
صوم یوم عاشوراء استقبال قبلہ،حائضہ عورت سے میل جول اور یوم السبت اسی بنا پر تھی۔
اور مشرکین کے ہاں بت پرستی کاچرچا تھا،اس لیے ان کی مخالفت فرماتے لیکن یہ مخالفت ان معاملات میں ہوتی تھی جن میں سنت ابراہیمی کا پتہ نہ چلتا تھا۔
جب آپ کو کسی معاملے کے متعلق پتہ چل جاتا کہ ایسا کرنا سنتِ ابراہیم ؑ ہے تو مشرکین کی موافقت کی پروا نہیں کرتے تھے،اس کی مثالیں مناسک حج سے واضح ہیں۔
2۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بالوں میں کنگھی کرکے پیشانی پر چھوڑدیتے تھے لیکن بعد میں مانگ نکالا کرتے تھے۔
(مسند أحمد: 215/3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احرام سے پہلے خوشبو لگاتے تو اس کی چمک دیر تک آپ کی مانگ میں برقراررہتی جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اب بھی اس چمک کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں دیکھ رہی ہوں جو احرام کے وقت لگائی تھی۔
(صحیح البخاري، الحج، حدیث: 1538)
پیشانی پر بال لٹکانا آپ نے چھوڑ دیا اب یہ نصاریٰ کا طریق رہ گیا ہے۔
مسلمانوں کے لئے لازم ہے کہ صرف اپنے رسول کریم ﷺ کا طور طریق چال چلن اختیار کریں اور دوسروں کی غلط رسموں کو ہر گز اختیار نہ کریں۔
1۔
اہل کتاب چونکہ ایک سماوی شریعت کے قائل تھے، اس لیے رسول اللہ ﷺ کے پاس جن کاموں میں اللہ کی طرف سے کوئی حکم نہ آتا تو آپ ان کی موافقت پسند فرماتے۔
پھر جب آپ کو بذریعہ وحی پتہ چلا کہ بالوں میں مانگ نکالنا تو ملتِ ابراہیم ہے تو آپ اس پر عمل پیرا ہوئے۔
پھر آپ نے مشرکین کی موافقت کی کوئی پروانہ کی۔
2۔
اس حدیث میں یہود کی ایک رسم کا ذکر ہے جس کی مخالفت کی گئی ہے۔
اسی مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو یہاں ذکر فرمایا ہے۔
(1)
يسدلون: پیشانی پر بال لٹکاتے، کھلے چھوڑتے۔
(2)
يفرقون: مانگ نکالتے۔
فوائد ومسائل: آغاز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل کتاب کو مانوس کرنے کے لیے جن کاموں میں صریح حکم نہ آتا، وہاں ان کی موافقت کرتے، لیکن جب انہوں نے ہٹ دھرمی اور ضد و عناد کے وطیرہ پر اصرار کیا اور اکثر مشرکین مسلمان ہو گئے تو آپ اہل کتاب کی مخالفت کرنے لگے۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کا «سدل» کرتے یعنی انہیں لٹکا ہوا چھوڑ دیتے تھے، اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالتے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جن باتوں میں کوئی حکم نہ ملتا اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے اسی لیے آپ اپنی پیشانی کے بالوں کو لٹکا چھوڑ دیتے تھے پھر بعد میں آپ مانگ نکالنے لگے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4188]
واضح ہوا کہ رسول اللہ ﷺ کا مانگ نکالنا اللہ کے حکم سےتھا، اگرچہ مشرکین بھی نکالا کرتے تھے۔
پس مشرکین اور کفار کی وہی مشابہت نا جائز ہے جو ان کی دینی اور خاص قومی علامت ہو۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بال چھوڑ دیتے تھے اور کفار و مشرکین بالوں میں مانگ نکالتے تھے، آپ ایسے معاملات میں جن میں کوئی حکم نہ ملتا اہل کتاب (یہود و نصاری) کی موافقت پسند فرماتے تھے، پھر اس کے بعد آپ نے بھی مانگ نکالی۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5240]
(2) مانگ سر کے درمیان میں نکالنے چاہیے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارکہ درمیان میں مانگ نکالنا ہی تھی۔ واللہ أعلم۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کو پیشانی پر لٹکائے رکھتے تھے، اور مشرکین مانگ نکالا کرتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنی پیشانی پر بال لٹکائے رکھتے، پھر بعد میں آپ مانگ نکالنے لگے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3632]
فوائد ومسائل: (1)
مکہ مکرمہ میں مشرکین کی اکثریت تھی۔
رسول اللہ ﷺ ان سے امتیاز کے لئے اہل کتا ب کا انداز اختیار فرما لیتے تھے۔
جب رسول ﷺ نے ہجرت فرمائی تو مدینہ میں موجود کثیر اہل کتاب سے فرق کرنے کے لئے دوسرا انداز اختیار فرمایا۔
(2)
رسول اللہ ﷺ کا ہر عمل وحی کی روشنی میں ہوتا تھا اس لئے بال مانگ نکالے بغیر کھلے چھوڑنا منسوخ ہے اور مانگ نکالنا مسنون اور ثواب ہے۔