حدیث نمبر: 5802
وَقَالَ لِي مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى أَنَسٍ بُرْنُسًا أَصْفَرَ مِنْ خَزٍّ
مولانا داود راز

´اور کہا مجھ سے مسدد نے اور کہا ہم سے معتمر نے کہ میں نے اپنے باپ سے سنا ، کہا انہوں نے کہ` میں نے انس رضی اللہ عنہ پر ریشمی زرد ٹوپی کو دیکھا ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب اللباس / حدیث: 5802
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
5802. حضرت معتمر سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے فرمایا: میں نے دیکھا حضرت انس ؓ پرزرد رنگ کی ریشمی ٹوپی دیکھی تھی[صحيح بخاري، حديث نمبر:5802]
حدیث حاشیہ:
بعض اسلاف کے نزدیک اوورکوٹ پہننا مکروہ ہے کیونکہ اسے یہودونصاریٰ کے راہب پہنتے ہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ کو اس موقف سے اتفاق نہیں ہے۔
امام مالک سے پوچھا گیا: کیا اوورکوٹ پہننا جائز ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں۔
کہا گیا: یہ تو عیسائی پہنتے ہیں، انہوں نے فرمایا: عیسائی وہاں پہنتے ہیں جہاں ان کا علاقہ ہے۔
(فتح الباري: 335/10)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5802 سے ماخوذ ہے۔