صحيح البخاري
كتاب الطب— کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں
بَابُ الْحِجَامَةِ عَلَى الرَّأْسِ: باب: سر میں پچھنا لگوانا درست ہے۔
حدیث نمبر: 5698
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ بُحَيْنَةَ ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : احْتَجَمَ بِلَحْيِ جَمَلٍ مِنْ طَرِيقِ مَكَّةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فِي وَسَطِ رَأْسِهِ .´ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا ، ان سے علقمہ نے ، انہوں نے عبدالرحمٰن اعرج سے سنا ، انہوں نے عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے راستے میں مقام لحی جمل میں اپنے سر کے بیچ میں پچھنا لگوایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت محرم تھے ۔
حضرت عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے مقام «لَحْيِ جَمَلٍ» ”لحی جمل“ میں اپنے سر مبارک کے وسط میں سینگی لگوائی، جبکہ آپ ﷺ بحالتِ احرام تھے۔“