صحيح البخاري
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ الْخَمْرَ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ مِنَ الشَّرَابِ: باب: اس بارے میں کہ جو بھی پینے والی چیز عقل کو مدہوش کر دے وہ «خمر» ہے۔
حدیث نمبر: 5589
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : " الْخَمْرُ يُصْنَعُ مِنْ خَمْسَةٍ : مِنَ الزَّبِيبِ ، وَالتَّمْرِ ، وَالْحِنْطَةِ ، وَالشَّعِيرِ ، وَالْعَسَلِ " .مولانا داود راز
´ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن ابی السفر نے بیان کیا ، ان سے شعبی نے ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ` عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ شراب پانچ چیزوں سے بنتی تھی کشمش ، کھجور ، گیہوں ، جَو اور شہد سے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
5589. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے اور وہ سیدنا عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: شراب پانچ چیزوں سے کشید کی جاتی تھی: کشمش، کھجور، گیہوں، جو اور شہد سے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5589]
حدیث حاشیہ: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے برسوں تمام صحابہ کے سامنے یہ بیان کیا اور سب نے سکوت کیا گویا اجماع ہو گیا اب اس اجماع کے خلاف ایک ابراہیم نخعی کا قول کیا حجت ہو سکتا ہے اور ان حنفیہ پر تعجب ہوتا ہے وہ صحیح حدیث کو چھوڑ کر غلط مسئلہ پر جمے رہتے ہیں۔
وقال أھل المدینة وسائر الحجاز یین وأھل الحدیث کلھم کل مسکر خمر و حکمه حکم ما اتخذ من العنب الخ (فتح)
صاحب ہدایہ کا یہ قول ہے کہ خمر وہی ہے جو کشمش سے تیار کی جاتی ہے اس کے جواب میں حافظ ابن حجرفرماتے ہیں کہ اہل مدینہ بلکہ سارے حجازی اور جملہ اہل حدیث سب کا قول یہ ہے کہ ہر نشہ لانے والی چیز شراب ہے اور سب کا حکم وہی ہے جو کشمش سے تیار کردہ شراب کا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے فتح الباری جزءالثانی عشر، ص: 146 کا مطالعہ کیا جائے۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5589 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
5589. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے اور وہ سیدنا عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: شراب پانچ چیزوں سے کشید کی جاتی تھی: کشمش، کھجور، گیہوں، جو اور شہد سے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5589]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے بھی ان لوگوں کی تردید ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ شراب صرف وہی ہوتی ہے جو انگور سے تیار کی جائے بلکہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر وہ چیز جو عقل پر پردہ ڈال دے، خواہ وہ کسی بھی جنس سے تیار کی جائے، اسے عربی میں خمر کہا جاتا ہے اور یہ حرام ہے۔
(2)
آپریشن کے دوران میں جو ادویات بے ہوش کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں وہ نشہ آور ہونے کے حکم میں نہیں ہیں کیونکہ بے ہوشی اور مدہوشی میں نمایاں فرق ہے، تاہم ایسی ادویات بھی علاج کی غرض سے ضرورت کے موقع پر جائز ہیں، بلا ضرورت ہوش و حواس ختم کرنا جائز نہیں ہیں۔
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5589 سے ماخوذ ہے۔