صحيح البخاري
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان
بَابُ خِيَارِ الأَمَةِ تَحْتَ الْعَبْدِ: باب: اگر لونڈی غلام کے نکاح میں ہو پھر وہ لونڈی آزاد ہو جائے تو اسے اختیار ہو گا خواہ وہ نکاح باقی رکھے یا فسخ کر ڈالے۔
حدیث نمبر: 5280
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَهَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُهُ عَبْدًا يَعْنِي زَوْجَ بَرِيرَةَ " .مولانا داود راز
´ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ اور ہمام نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ` میں نے انہیں غلام دیکھا تھا ۔ آپ کی مراد بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ( مغیث ) سے تھی ۔