حدیث نمبر: 4758
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبٍ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ يُونُسَ ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : يَرْحَمُ اللَّهُ نِسَاءَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلَ لَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ : وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ سورة النور آية 31 شَقَّقْنَ مُرُوطَهُنَّ فَاخْتَمَرْنَ بِهَا "
مولانا داود راز

´اور احمد بن شبیب نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمارے والد شبیب بن سعید نے بیان کیا ، ان سے یونس بن یزید نے ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ` اللہ ان عورتوں پر رحم کرے جنہوں نے پہلی ہجرت کی تھی ۔ جب اللہ تعالیٰ نے آیت «وليضربن بخمرهن على جيوبهن‏» ” اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں ۔ “ ( تاکہ سینہ اور گلا وغیرہ نہ نظر آئے ) نازل کی ، تو انہوں نے اپنی چادروں کو پھاڑ کر ان کے دوپٹے بنا لیے ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4758
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
4758. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اللہ تعالٰی ان عورتوں پر رحم کرے جنہوں نے پہلے پہل ہجرت کی! جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: ’’اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھا کریں۔‘‘ تو انہوں نے اپنی چادروں کو پھاڑ کر ان کے دوپٹے بنا لیے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4758]
حدیث حاشیہ: حضرت احمد بن شبیب حضرت امام بخاری کے شیوخ میں سے ہیں۔
شاید یہ روایت حضرت امام نے ان سے نہیں سنی اسی لئے لفظ حدثنا نہیں کہا ابن منذر نے اسے وصل کیا ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4758 سے ماخوذ ہے۔