حدیث نمبر: 4301
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سُنَيْنٍ أَبِي جَمِيلَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا وَنَحْنُ مَعَ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، قَالَ : وَزَعَمَ أَبُو جَمِيلَةَ أَنَّهُ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجَ مَعَهُ عَامَ الْفَتْحِ " .
مولانا داود راز

´مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ‘ انہیں معمر نے اور انہیں زہری نے ‘ انہیں سفیان نے ‘ انہیں ابوجمیلہ نے ‘ زہری نے بیان کیا کہ` جب ہم سے ابوجمیلہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی تو ہم سعید بن مسیب کے ساتھ تھے بیان کیا کہ ابوجمیلہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی اور وہ آپ کے ساتھ غزوہ فتح مکہ کے لیے نکلے تھے ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب المغازي / حدیث: 4301
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
4301. حضرت ابو جمیلہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کی صحبت پائی اور وہ آپ کے ساتھ غزوہ فتح مکہ کے لیے نکلے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4301]
حدیث حاشیہ: ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابن عبد البر نے بھی ان (ابو جمیلہ ؓ)
کو صحابہ ؓ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ حجۃ الوداع میں یہ جناب نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4301 سے ماخوذ ہے۔

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
4301. حضرت ابو جمیلہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کی صحبت پائی اور وہ آپ کے ساتھ غزوہ فتح مکہ کے لیے نکلے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4301]
حدیث حاشیہ:

ابو عمرو ؓ نے ذکر کیا ہے کہ ابو جمیلہ نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حجۃ الوداع میں شرکت کی تھی۔
(فتح الباري: 28/8)

جمہور اہل علم نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا عادل اور معتبر ہم عصر اگر کہے کہ میں صحابی ہوں تو وہ اس میں سچا ہوتا ہے۔
(عمدة القاري: 279/12)

امام بخاری ؒ نے فتح مکہ کے حوالے سے ابو جمیلہ ؓ کا ذکر اس عنوان کے تحت کیا ہے۔
واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4301 سے ماخوذ ہے۔