حدیث نمبر: 4300
وَقَالَ اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ " وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَسَحَ وَجْهَهُ عَامَ الْفَتْحِ " .
مولانا داود راز

´اور لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے یونس نے بیان کیا ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ کہا مجھ کو عبداللہ بن ثعلبی بن صعیر رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن ان کے چہرے پر ( شفقت کی راہ سے ) ہاتھ پھیرا تھا ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب المغازي / حدیث: 4300
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
4300. حضرت عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن (از راہِ شفقت) ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4300]
حدیث حاشیہ: امام بخاری نے اختصار کے لیے اصل حدیث بیان نہیں کی۔
صرف اسی جملہ پر اکتفا کیا کہ آنحضرت ﷺ نے فتح مکہ کے سال ان کے منہ پر ہاتھ پھیرا تھا۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4300 سے ماخوذ ہے۔

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
4300. حضرت عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن (از راہِ شفقت) ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4300]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ نے اختصار کے پیش نظراصل حدیث بیان نہیں کی بلکہ صرف اسی جملے پر اکتفا کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے سال ان کے منہ پر ہاتھ پھیرا تھا۔
صحیح بخاری کی دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرا تھا۔
(صحیح البخاري، الدعوات، حدیث: 6356۔
)
یہ بھی کہا گیا ہےکہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے وقت ان کی عمر چارسال تھی۔
فتح مکہ کے وقت انھیں رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا تو آپ نے ان کے سر اور چہرے پر دست مبارک پھیرا۔
(عمدة القاري: 279/12)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4300 سے ماخوذ ہے۔