حدیث نمبر: 3913
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ : هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مولانا داود راز

´ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، کہا ہم کو سفیان نے خبر دی انہیں اعمش نے ، انہیں ابووائل شقیق بن سلمہ نے اور ان سے خباب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی تھی ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب مناقب الأنصار / حدیث: 3913
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
3913. حضرت خباب بن ارت ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہجرت کی تھی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3913]
حدیث حاشیہ:

رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہجرت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے آپ کی اجازت سے ہجرت کی کیونکہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ہجرت کرکے آنے والے صرف حضرت ابوبکر ؓ اور ان کے غلام حضرت عامر بن فہیرہ ؓ تھے۔

حدیث نمبر۔
: 3914۔
کے فوائد، حدیث: 3897 کے تحت ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ حضرت خباب بن ارت ؓ نے یہ حدیث اس وقت بیان کی کہ جب وہ بیمار ہوئے اور ابووائل راوی حدیث ان کی بیمار پرسی کرنے کے لیے ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔
(صحیح البخاري، الرقاق، حدیث: 6448)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3913 سے ماخوذ ہے۔