صحيح البخاري
كتاب مناقب الأنصار— کتاب: انصار کے مناقب
بَابُ هِجْرَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ: باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا۔
حدیث نمبر: 3902
حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَرْبَعِينَ سَنَةً , فَمَكُثَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً يُوحَى إِلَيْهِ ، ثُمَّ أُمِرَ بِالْهِجْرَةِ فَهَاجَرَ عَشْرَ سِنِينَ , وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ " .مولانا داود راز
´ہم سے مطر بن فضل نے بیان کیا ، کہا ہم سے روح نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے بیان کیا ، ان سے عکرمہ نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں رسول بنایا گیا تھا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر مکہ مکرمہ میں تیرہ سال تک وحی آتی رہی اس کے بعد آپ کو ہجرت کا حکم ہوا اور آپ نے ہجرت کی حالت میں دس سال گزارے ۔ ( مدینہ میں ) جب آپ کی وفات ہوئی تو آپ کی عمر تریسٹھ سال کی تھی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3851 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3851. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی، پھر آپ تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو ہجرت کا حکم ہوا تو آپ نے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی اور آپ نے وہاں دس برس قیام فرمایا۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے وفات پائی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3851]
حدیث حاشیہ:
1۔
مبعث مصدر میمی ہے جس کے معنی بھیجنا ہیں۔
2۔
رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے متعلق مختلف اقوال ہیں راجح قول یہ ہے کہ آپ چالیس سال کی عمر میں معبوث ہوئے۔
نبوت کے تیرا سال مکہ مکرمہ میں رہے۔
صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بعثت کے بعد پندرہ سال تک مکہ میں قیام کیا۔
ان میں سے سات برس آپ روشنی اور نوردیکھتے اور غائبانہ آواز سنتے رہے اور آٹھ برس تک وحی کا نزول ہوتا رہا۔
(صحیح مسلم، الفضائل، حدیث: 6104۔
(2353)
لیکن صحیح بات یہ ہے کہ آپ نبوت کے بعد تیرہ سال مکہ میں رہے اس کے بعد دس سال مدینہ طیبہ میں قیام کیا۔
جب آپ فوت ہوئے تو آپ کی عمر تریسٹھ سال تھی۔
۔
۔
صلی اللہ علیه وسلم۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3851 سے ماخوذ ہے۔