صحيح البخاري
كتاب مناقب الأنصار— کتاب: انصار کے مناقب
بَابُ حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ: باب: زید بن عمرو بن نفیل کا بیان۔
وَقَالَ اللَّيْثُ : كَتَبَ إِلَيَّ هِشَامٌ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَتْ : رَأَيْتُ زَيْدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ قَائِمًا مُسْنِدًا ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ ، يَقُولُ : يَا مَعَاشِرَ قُرَيْشٍ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ عَلَى دِينِ إِبْرَاهِيمَ غَيْرِي , وَكَانَ يُحْيِي الْمَوْءُودَةَ ، يَقُولُ : لِلرَّجُلِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَقْتُلَ ابْنَتَهُ لَا تَقْتُلْهَا أَنَا أَكْفِيكَهَا مَئُونَتَهَا فَيَأْخُذُهَا فَإِذَا تَرَعْرَعَتْ ، قَالَ : لِأَبِيهَا إِنْ شِئْتَ دَفَعْتُهَا إِلَيْكَ وَإِنْ شِئْتَ كَفَيْتُكَ مَئُونَتَهَا " .´اور لیث بن سعد نے کہا کہ مجھے ہشام نے لکھا ، اپنے والد ( عروہ بن زبیر ) سے اور انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` میں نے زید بن عمرو بن نفیل کو کعبہ سے اپنی پیٹھ لگائے ہوئے کھڑے ہو کر یہ کہتے سنا ، اے قریش کے لوگو ! اللہ کی قسم میرے سوا اور کوئی تمہارے یہاں دین ابراہیم پر نہیں ہے اور زید زندہ گاڑی جانے والی بیٹیوں کو بچا لیا کرتے تھے اور ایسے شخص سے جو اپنی بیٹی کو مار ڈالنا چاہتا کہتے اس کی جان نہ لے اس کے تمام اخراجات کا ذمہ میں لیتا ہوں ، چنانچہ لڑکی کو اپنی پرورش میں رکھ لیتے جب وہ بڑی ہو جاتی تو اس کے باپ سے کہتے اب اگر تم چاہو تو میں تمہاری لڑکی کو تمہارے حوالے کر سکتا ہوں اور اگر تمہاری مرضی ہو تو میں اس کے سب کام پورے کر دوں گا ۔
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے زید بن عمرو بن نفیل کو کعبہ مکرمہ سے اپنی پشت لگائے کھڑے دیکھا، وہ کہتے تھے: ”اے قریش کے لوگو! اللہ کی قسم! میرے علاوہ تم میں سے کوئی بھی دینِ ابراہیم پر نہیں ہے۔“ وہ لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے سے منع کرتے تھے۔ جب کوئی شخص اپنی لڑکی کو قتل کرنا چاہتا تو اسے کہتے: ”اسے قتل نہ کر، میں اس کا کفیل ہوں اور اس کا تمام خرچہ برداشت کرتا ہوں“ اور اسے لے لیتے۔ پھر جب وہ جوان ہو جاتی تو اس کے باپ سے کہتے: ”اگر تو چاہتا ہے تو میں اسے تیرے حوالے کر دیتا ہوں اور اگر تو چاہتا ہے تو میں (اس کے نکاح پر اٹھنے والا) خرچہ برداشت کرتا ہوں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
وہ قریش کوڈانٹتے تھے کہ ملت ابراہیمی کا دعویٰ کرتے ہو لیکن اس پر عمل نہیں کرتے بلکہ شرک میں مبتلا ہو۔
2۔
یہ معلوم نہ ہوسکا کہ انھیں دین ابراہیم کہاں سے ملا۔
بہرحال وہ بت پرستی سے بیزار تھے اوردین ابراہیم کی حقانیت کا اعتقاد رکھتے تھے اس لیے دین ابراہیم کی طرف خود کو منسوب کیا۔
3۔
عرب میں مصنوعی غیرت اور بھوک کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کوزندہ درگور کرنے کا رواج تھا۔
قرآن کریم نے اس رسم بد کا بڑی سختی سے نوٹس لیا ہے۔
حضرت زسید بن عمرو بن نفیل نے اس رسم کے خلاف تحریک چلائی کہ تم لوگ مفلسی کے موہوم اندیشے سے لڑکیوں کو قتل کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ کورازق نہیں مانتے ہو۔
وہ ایسی لڑکیوں کی خود کفالت کرتے۔
جب وہ جوان ہوجاتیں تو ان کے والدین کے حوالے کردیتے یا ان کی اجازت سے ان کی شادی کا بندوبست کرتے تھے۔
4۔
بہرحال زید بن عمرو ب نفیل دین ابراہیم کے علمبردار تھے۔
انھیں بتوں سے سخت نفرت تھی۔
عربوں کی رسومات بد کا سختی سے انکار کرتے تھے۔
واللہ اعلم۔