صحيح البخاري
كتاب فضائل الصحابة— کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
بَابُ فَضْلِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: باب: عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ الْحَكَمِ , سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ ، قَالَ : لَمَّا بَعَثَ عَلِيٌّ عَمَّارًا وَالْحَسَنَ إِلَى الْكُوفَةِ لِيَسْتَنْفِرَهُمْ خَطَبَ عَمَّارٌ ، فَقَالَ : " إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّهَا زَوْجَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَكِنَّ اللَّهَ ابْتَلَاكُمْ لِتَتَّبِعُوهُ أَوْ إِيَّاهَا " .´ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے حکم نے اور انہوں نے ابووائل سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ` جب علی رضی اللہ عنہ نے عمار اور حسن رضی اللہ عنہما کو کوفہ بھیجا تھا تاکہ لوگوں کو اپنی مدد کے لیے تیار کریں تو عمار رضی اللہ عنہ نے ان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا : مجھے بھی خوب معلوم ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہیں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ، لیکن اللہ تعالیٰ تمہیں آزمانا چاہتا ہے کہ دیکھے تم علی رضی اللہ عنہ کی اتباع کرتے ہو ( جو برحق خلیفہ ہیں ) یا عائشہ رضی اللہ عنہا کی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
جو خاص آنحضرت ﷺ کی بیویوں کے لیے اتری ہے، یہاں تک کہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ فرماتی تھیں میں تو اونٹ پرسوار ہوکر حرکت کرنے والی نہیں جب تک آنحضرت ﷺ سے نہ مل جاؤں یعنی مرتے دم تک اپنے گھر میں رہوں گی، حافظ نے کہا حضرت عائشہ ؓ اور حضرت طلحہ ؓ اور زبیر ؓ یہ سب حضرات مجتہد تھے، ان کا مطلب یہ تھا کہ مسلمانوں میں آپس میں اتفاق کرادینا ضروری ہے، اور یہ اس وقت تک ممکن نہ تھا جب تک کہ حضرت عثمان ؓ کے قاتلین سے قصاص نہ لیاجاتا۔
(وحیدی)
1۔
جنگ جمل کے موقع پر حضرت علی ؓ نے حضرت عمار بن یاسر ؓ اور حضرت حسن ؓ کو کوفے روانہ کیا تاکہ لوگوں کو ان کا ساتھ دینے پر آمادہ کیا جائے۔
دراصل حضرت عائشہ ؓ، حضرت طلحہ ؓ، اورحضرت زبیر ؓ یہ سب حضرات مجتہد تھے۔
ان کا مطلب یہ تھا کہ مسلمانوں کا باہمی اتفاق بہت ضروری ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قاتلین عثمان ؓ سے قصاص نہ لیاجائے۔
حضرت علی ؓ کا موقف تھا کہ پہلے سب لوگوں کو ایک ہوجانے دو، پھر اچھی طرح دریافت کرکے جس پر قتل ثابت ہوگا اس سے قصاص لیا جائے گا۔
2۔
اس حدیث میں اس کی اتباع سے مراد اللہ کی اتباع ہے۔
مطلب یہ ہے کہ امام وقت کی اطاعت کی جائے، اس کے خلاف خروج نہ کیاجائے۔
بہرحال اس معاملے میں حضرت عائشہ ؓ کا اجتہاد مبنی برحقیقت نہ تھا، لیکن اس کا احساس انھیں بعد میں ہوا۔
۔
۔
رضي اللہ تعالیٰ عنها۔
۔
۔