صحيح البخاري
كتاب فضائل الصحابة— کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
بَابُ مَنَاقِبُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: باب: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3762
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : سَأَلْنَا حُذَيْفَةَ ، عَنْ رَجُلٍ قَرِيبِ السَّمْتِ وَالْهَدْيِ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَأْخُذَ عَنْهُ ، فَقَالَ : " مَا أَعْرِفُ أَحَدًا أَقْرَبَ سَمْتًا وَهَدْيًا وَدَلًّا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ " .مولانا داود راز
´ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابواسحٰق نے ، ان سے عبدالرحمٰن بن زید نے بیان کیا کہ ہم نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ` صحابہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عادات و اخلاق اور طور طریق میں سب سے زیادہ قریب کون سے صحابی تھے ؟ تاکہ ہم ان سے سیکھیں ، انہوں نے کہا اخلاق ، طور طریق اور سیرت و عادت میں ابن ام عبد سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب اور کسی کو میں نہیں سمجھتا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
3762. حضرت عبدالرحمان بن یزید سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم نے حضرت حذیفہ ؓ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نبی کریم ﷺ کے اخلاق وعادات اور طور طریقے کے بہت قریب ہو، تاکہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں۔ حضرت حذیفہ بن یمان ؓ نے فرمایا: میں نے نبی کریم کی سیرت وصورت اور عادات واخلاق میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے زیادہ قریب کسی کو نہیں دیکھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3762]
حدیث حاشیہ: ابن ام عبدسے مراد حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ ہیں۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3762 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
3762. حضرت عبدالرحمان بن یزید سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم نے حضرت حذیفہ ؓ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نبی کریم ﷺ کے اخلاق وعادات اور طور طریقے کے بہت قریب ہو، تاکہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں۔ حضرت حذیفہ بن یمان ؓ نے فرمایا: میں نے نبی کریم کی سیرت وصورت اور عادات واخلاق میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے زیادہ قریب کسی کو نہیں دیکھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3762]
حدیث حاشیہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی سیرت وعادات میں رسول اللہ ﷺ کے اخلاق وکردار کی جھلک نمایاں تھی۔
آپ رسول اللہ ﷺ کے بہت قریب تھے،چنانچہ جامع ترمذی میں یہ الفاظ زائدہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام ؓ اس بات کو بخوبی جانتے تھے کہ اللہ کی عبادت کے اعتبار سے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کو بڑی قرب حاصل ہے۔
(جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3807)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3762 سے ماخوذ ہے۔