حدیث نمبر: 3752
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي أَنَسٌ ، قَالَ : " لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَشْبَهَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ " .
مولانا داود راز

´مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ، انہیں معمر نے ، انہیں زہری نے اور انہیں انس رضی اللہ عنہ نے ، اور عبدالرزاق نے بیان کیا کہ ہمیں معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے زیادہ اور کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہ نہیں تھا ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب فضائل الصحابة / حدیث: 3752
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3776

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
3752. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: حضرت حسن بن علی ؓ سے بڑھ کر اور کوئی شخص نبی ﷺ سے زیادہ مشابہت نہیں رکھتا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3752]
حدیث حاشیہ: عبدالرزاق کی روایت کو امام احمد اور عبدبن حمید نے روایت کیا ہے، اس سند کے بیان کرنے سے حضرت امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ زہری ؒ کا سماع حضرت انس ؓ سے ثابت ہوجائے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3752 سے ماخوذ ہے۔

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
3752. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: حضرت حسن بن علی ؓ سے بڑھ کر اور کوئی شخص نبی ﷺ سے زیادہ مشابہت نہیں رکھتا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3752]
حدیث حاشیہ:

امام ترمذی ؒ نے شمائل میں حضرت علی ؓ سے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد کسی کو ان کوان کے ہم شکل نہیں پایا۔

بظاہر یہ حدیث مذکورہ حدیث کے معارض ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے جواب دیا ہے کہ حضرت علی ؓ عمومی مشابہت کی نفی کررہے ہیں جبکہ اثبات اکثریتی انداز کا ہے۔
(صحیح البخاري، حدیث: 3717)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3752 سے ماخوذ ہے۔