صحيح البخاري
كتاب فضائل الصحابة— کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
بَابُ مَنَاقِبُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: باب: حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3751
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ , وَصَدَقَةُ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ : " ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ " .مولانا داود راز
´مجھ سے یحییٰ بن معین اور صدقہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں واقد بن محمد نے ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( کی خوشنودی ) کو آپ کے اہل بیت کے ساتھ ( محبت و خدمت کے ذریعہ ) تلاش کرو ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
3751. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر ؓ نے فرمایا: حضرت محمد ﷺ کا آپ کے اہل بیت کے بارے میں خاص خیال رکھو، یعنی بہر صورت ان کا احترام بجا لاؤ۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3751]
حدیث حاشیہ:
اہل بیت سے مراد ازواج مطہرات ؓ،حضرت علی ؓ،حضرت فاطمہ ؓ اور ان کی اولاد ہے۔
اس حدیث کی تشریح پہلے گزرچکی ہے۔
(فتح الباري: 123/7)
اہل بیت سے مراد ازواج مطہرات ؓ،حضرت علی ؓ،حضرت فاطمہ ؓ اور ان کی اولاد ہے۔
اس حدیث کی تشریح پہلے گزرچکی ہے۔
(فتح الباري: 123/7)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3751 سے ماخوذ ہے۔