حدیث نمبر: 3735
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي , حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُهُ وَالْحَسَنَ ، فَيَقُولُ : " اللَّهُمَّ أَحِبَّهُمَا فَإِنِّي أُحِبُّهُمَا " .
مولانا داود راز

´ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا ، کہا ہم سے ابوعثمان نے بیان کیا ، اور ان سے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اور حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ لیتے اور فرماتے : اے اللہ ! تو انہیں اپنا محبوب بنا کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب فضائل الصحابة / حدیث: 3735
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
3735. حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ انھیں اور حضرت حسن ؓ کو اٹھا لیتے اور فرماتے: ’’اے اللہ!تو انھیں اپنا محبوب بنا۔ بلا شبہ میں بھی ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3735]
حدیث حاشیہ:

ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ حضرت اسامہ بن زید ؓ کو اپنی ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حضرت حسن بن علی ؓ کو بٹھاتے پھر انھیں ساتھ چمٹالیتے پھر فرماتے: ’’اے اللہ! میں ان پر بہت شفقت کرتا ہوں تو بھی ان پر رحم و کرم فرما۔
‘‘ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6003)

اس حدیث سے حضرت اسامہ بن زید ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے لیے ڈھیروں دعائیں کرتے تھے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3735 سے ماخوذ ہے۔