حدیث نمبر: 3526
وَقَالَ لَنَا قَبِيصَةُ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ سورة الشعراء آية 214 جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوهُمْ قَبَائِلَ قَبَائِلَ " .
مولانا داود راز

´( امام بخاری رحمہ اللہ نے ) کہا کہ ہم سے قبیصہ نے بیان کیا ، انہیں سفیان نے خبر دی ، انہیں حبیب بن ابی ثابت نے ، انہیں سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` جب یہ آیت «وأنذر عشيرتك الأقربين‏» ” اور آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے ۔ “ اتری تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے الگ الگ قبائل کو دعوت دی ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب المناقب / حدیث: 3526
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة