صحيح البخاري
كتاب بدء الخلق— کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیونکر شروع ہوئی
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَبْعِ أَرَضِينَ: باب: سات زمینوں کا بیان۔
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّهُ خَاصَمَتْهُ أَرْوَى فِي حَقٍّ زَعَمَتْ أَنَّهُ انْتَقَصَهُ لَهَا إِلَى مَرْوَانَ ، فَقَالَ : سَعِيدٌ أَنَا أَنْتَقِصُ مِنْ حَقِّهَا شَيْئًا أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ ظُلْمًا فَإِنَّهُ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ ، قَالَ : ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ لِي : سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .´ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ نے کہ` ارویٰ بنت ابی اوس سے ان کا ایک ( زمین کے ) بارے میں جھگڑا ہوا ۔ جس کے متعلق ارویٰ کہتی تھی کہ سعید نے میری زمین چھین لی ۔ یہ مقدمہ مروان خلیفہ کے یہاں فیصلہ کے لیے گیا جو مدینہ کا حاکم تھا ۔ سعید رضی اللہ عنہ نے کہا بھلا کیا میں ان کا حق دبا لوں گا ، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ جس نے ایک بالشت زمین بھی ظلم سے کسی کی دبا لی تو قیامت کے دن ساتوں زمینوں کا طوق اس کی گردن میں ڈالا جائے گا ۔ ابن ابی الزناد نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا ، اور ان سے سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں موجود تھے ( تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حدیث بیان فرمائی تھی ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ان احادیث سے ﴿وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ﴾ کی تفسیر کی ہے کہ آسمانوں کی طرح زمین کے بھی سات طبقات ہیں اور وہ آسمانوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ہیں۔
2۔
تیسری حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ لوگ جاہلیت میں محرم کو صفر تک مؤخر کر دیتے تھے۔
قرآن کریم نے ان کے اس عمل کو نسیئی سے تعبیر کیا ہے وہ تقدیم و تاخیر اس لیے کرتے تھے کہ اس مہینے میں جنگ اور لوٹ مار کر سکیں اس لیے وہ محرم کو صفر بنا لیتے۔
وہ ہر سال اسی طرح کرتے اور محرم کو دوسرے مہینے کی طرف منتقل کرتے رہتے حتی کہ وہ اپنے مخصوص وقت میں گھوم آتا جس سے وہ اسے آگے لے گئے تھے۔
الغرض رسول اللہ ﷺ کے حج کے موقع پر مہینے اسی حالت کی طرف لوٹ آئے تھے جس حالت میں اللہ تعالیٰ نے انھیں ترتیب دیا تھا۔
اور حج ذوالحجہ میں ہوا جو اس کا وقت ہے جبکہ حضرت ابو بکر ؓ کا اس سے پہلے حج ذوالقعدہ میں ہوا تھا۔
واللہ أعلم الغرض نص قرآنی سے سات آسمانوں اور انھی کی طرح سات زمینوں کا وجود ثابت ہوا۔
جو ان کا انکار کرتا ہے وہ گویا قرآن کا انکار کرتا ہے۔
اب سات آسمانوں اور سات زمینوں کی کھوج لگانا انسانی اختیارات سے تجاوز کرنا ہے۔
جس نے بالشت بھر زمین بھی چھینی تو ساتوں طبقوں تک گویا اس کو چھینا۔
اس لیے قیامت کے دن ان سب کا طوق اس کے گلے میں ہوگا۔
دوسری روایت میں ہے کہ وہ سب مٹی اٹھا کر لانے کا اس کو حکم دیا جائے گا۔
بعض نے کہا طوق پہنانے کا مطلب یہ ہے کہ ساتوں طبقوں تک اس میں دھنسا دیا جائے گا۔
حدیث سے بعض نے یہ نکالا کہ زمینیں سات ہیں جیسے آسمان سات ہیں۔
(وحیدی)
اس حدیث سے علماء نے یہ بھی استنباط کیا ہے کہ زمین کا مالک، اس کے انتہائی نچلے حصہ کا بھی مالک ہے اور اس کی اجازت کے بغیر، اس کے نچلے حصہ سے دوسرا فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اور اگر اس کی زمین سے کوئی گیس، تیل یا کان نکالتی ہے، تو وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
(2)
حضرت سعید نے بددعا کی تھی کہ وہ اندھی ہو کر، گھر کے کنویں میں گرے اور وہی اس کی قبر بنے، اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور وہ عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔
اقتطع: غصب کر لیا، ناجائز طور پر قبضہ کر لیا۔
فوائد ومسائل: (1)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ زمینیں سات ہیں، اور ان کا طوق بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اوپر نیچے ہیں، اور قرآن مجید کی آیت ﴿وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ﴾ زمینیں بھی (آسمانوں)
جتنی ہیں، اس کا مؤید ہے، لیکن اس کی ہئیت و کیفیت کو پوری طرح قرآن و حدیث میں بیان نہیں کیا گیا، اصل مقصد یہاں ظلم و زیادتی سے ڈرانا اور باز رکھنا ہے کہ معمولی ظلم کے نتائج بھی انتہائی سنگین نکلیں گے۔
(2)
اس حدیث کی تشریح اور توجیہ میں علماء کے مندرجہ ذیل اقوال ہیں۔
(ا)
زمین غصب کرنے والے کو اس چیز کا مکلف ٹھہرا دیا جائے گا کہ اس نے جتنی زمین غصب کی تھی، اتنی زمین، ساتوں زمینوں تک اٹھا کر میدان محشر میں لائے گا، لیکن وہ یہ کام نہیں کر سکے گا، اور یہ ذمہ داری اس کے گلے کا ہار بن جائے گی۔
(ب)
اس شخص کو اتنی زمین، میدان محشر تک لانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، اور اس کے لیے اس کی گردن کو وسیع کر کے، اتنی مٹی کو اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا۔
(ج)
اس شخص کو سات زمینوں تک زمین میں دھنسا دیا جائے گا، اور اس طرح ساری زمین اس کے گلے کا طوق ہو گی، (اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہو گا کہ اتنی زمین گلے کا طوق بنا، لیکن یہ کام کر نہیں سکے گا، اس طرح وہ مسلسل عذاب میں مبتلا رہے گا۔
) (ط)
اس ظلم کا گناہ، اس کے گلے کا ہار ہو گا، وہ اس سے چھٹکارا نہیں حاصل کر سکے گا۔
(فتح الباری، ج 5، ص 130۔
دارالسلام)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، زمین پر ملکیت ہو سکتی ہے، اور دوسرا اس پر غاصبانہ قبضہ کر سکتا ہے، جس کی سزا انتہائی سنگین ہے۔
اس حدیث سے علماء نے یہ بھی استنباط کیا ہے کہ زمین کا مالک، اس کے انتہائی نچلے حصہ کا بھی مالک ہے اور اس کی اجازت کے بغیر، اس کے نچلے حصہ سے دوسرا فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اور اگر اس کی زمین سے کوئی گیس، تیل یا کان نکالتی ہے، تو وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
(2)
حضرت سعید نے بددعا کی تھی کہ وہ اندھی ہو کر، گھر کے کنویں میں گرے اور وہی اس کی قبر بنے، اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور وہ عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔