صحيح البخاري
کتاب الجزیہ والموادعہ— کتاب: جزیہ وغیرہ کے بیان میں
بَابُ إِثْمِ الْغَادِرِ لِلْبَرِّ وَالْفَاجِرِ: باب: دغا بازی کرنے والے پر گناہ خواہ وہ کسی نیک آدمی کے ساتھ ہو یا بےعمل کے ساتھ۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَالَ : أَحَدُهُمَا يُنْصَبُ ، وَقَالَ : الْآخَرُ يُرَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ " .´ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے سلیمان اعمش نے ، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اور ثابت نے انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا ، ان میں سے ایک صاحب نے بیان کیا کہ وہ جھنڈا ( اس کے پیچھے ) گاڑ دیا جائے گا اور دوسرے صاحب نے بیان کیا کہ اسے قیامت کے دن سب دیکھیں گے ، اس کے ذریعہ اسے پہچانا جائے گا ۔“
حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت انس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر غدار کے لیے ایک جھنڈا ہوگا۔“ ان راویوں میں سے ایک کا بیان ہے: ”وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا۔“ اور دوسرے کا بیان ہے: ”وہ قیامت کے دن دکھایا جائے گا جس سے دغا باز کی شناخت ہوگی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
غرض یہ ہے کہ اس کی دغابازی سے تمام اہل محشر مطلع ہوں گے۔
اور نفرین کریں گے۔
اللہ پاک ہر مسلمان کو ایسی بری عادتوں سے بچائے۔
آمین۔