حدیث نمبر: 3187
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَالَ : أَحَدُهُمَا يُنْصَبُ ، وَقَالَ : الْآخَرُ يُرَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ " .
مولانا داود راز

´ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے سلیمان اعمش نے ، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اور ثابت نے انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا ، ان میں سے ایک صاحب نے بیان کیا کہ وہ جھنڈا ( اس کے پیچھے ) گاڑ دیا جائے گا اور دوسرے صاحب نے بیان کیا کہ اسے قیامت کے دن سب دیکھیں گے ، اس کے ذریعہ اسے پہچانا جائے گا ۔“

حوالہ حدیث صحيح البخاري / کتاب الجزیہ والموادعہ / حدیث: 3187
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
3187[صحيح بخاري، حديث نمبر:3187]
حدیث حاشیہ: ایک روایت میں ہے کہ یہ جھنڈا اس کی مقعد پر لگایا جائے گا۔
غرض یہ ہے کہ اس کی دغابازی سے تمام اہل محشر مطلع ہوں گے۔
اور نفرین کریں گے۔
اللہ پاک ہر مسلمان کو ایسی بری عادتوں سے بچائے۔
آمین۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3187 سے ماخوذ ہے۔