صحيح البخاري
كتاب الجهاد والسير— کتاب: جہاد کا بیان
بَابُ مَا قِيلَ فِي لِوَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2976
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ ، يَقُولُ لِلْزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا : هَا هُنَا أَمَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْ تَرْكُزَ الرَّايَةَ " .مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے نافع بن جبیر نے بیان کیا کہ` میں نے سنا کہ عباس رضی اللہ عنہ ، زبیر رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم فرمایا تھا ؟
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
2976. حضرت نافع بن جبیر سے روایت ہے، انھوں نے حضرت عباس ؓسے سنا، وہ حضرت زبیر ؓ سے کہہ رہے تھے۔ کیا یہاں نبی ﷺ نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم دیا تھا؟[صحيح بخاري، حديث نمبر:2976]
حدیث حاشیہ: ان جملہ احادیث میں کسی نہ کسی طرح آنحضرتﷺ کے جھنڈے کا ذکر ہے۔
اسی لئے حضرت امام ؒ ان احادیث کو یہاں لائے۔
احادیث سے اور بھی بہت سے مسائل ثابت ہوتے ہیں جن کو حضرت امامؒ نے موقع بہ موقع بیان فرمایا ہے۔
رحمه اللہ۔
اسی لئے حضرت امام ؒ ان احادیث کو یہاں لائے۔
احادیث سے اور بھی بہت سے مسائل ثابت ہوتے ہیں جن کو حضرت امامؒ نے موقع بہ موقع بیان فرمایا ہے۔
رحمه اللہ۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2976 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
2976. حضرت نافع بن جبیر سے روایت ہے، انھوں نے حضرت عباس ؓسے سنا، وہ حضرت زبیر ؓ سے کہہ رہے تھے۔ کیا یہاں نبی ﷺ نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم دیا تھا؟[صحيح بخاري، حديث نمبر:2976]
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت عباس ؓ کی مذکورہ روایت کتاب المغازی (4280)
میں مفصل بیان ہوگی حضرت نافع بن جبیر ؓنے فتح مکہ کے بعد کسی حج کے موقع پر یہ بات سنی جبکہ وہ حضرت عمر ؓ یا حضرت عثمان ؓ کے دور حکومت میں اکٹھے ہوئے تھے۔
2۔
واضح رہے کہ مقام حجون پر پرچم نصب کیا گیا تھا جو مکہ کے قریب ایک اونچے پہاڑ کا نام ہے۔
اس حدیث پر امام بخاری ؒ نے ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے: (أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّايَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ)
’’فتح مکہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کہاں نصب کیا تھا؟‘‘ (صحیح البخاري، المغازي: باب 49)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2976 سے ماخوذ ہے۔