صحيح البخاري
كتاب الجهاد والسير— کتاب: جہاد کا بیان
بَابُ الشَّهَادَةُ سَبْعٌ سِوَى الْقَتْلِ: باب: اللہ کی راہ میں مارے جانے کے سوا شہادت کی اور بھی سات قسمیں ہیں۔
حدیث نمبر: 2830
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الطَّاعُونُ شَهَادَةٌ لِكُلِّ مُسْلِمٍ " .مولانا داود راز
´ہم سے بشر بن محمد نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی ، کہا ہم کو عاصم نے خبر دی حفصہ بنت سیرین سے اور انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” طاعون کی موت ہر مسلمان کے لیے شہادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ “
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
2830. حضرت انس ؓسے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’طاعون کی وبا ہر مسلمان کے لیے شہادت کا باعث ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2830]
حدیث حاشیہ: اس لئے طاعون زدہ علاقوں سے بھاگنا یا ان میں داخل ہونا منع ہے‘ اس بیماری میں آدمی کے گلے یا بغل میں گلٹی ہوتی ہے اور شدید بخار کے ساتھ دو دن میں آدمی ختم ہوتا ہے‘ اسی کو پلیگ بھی کہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2830 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
2830. حضرت انس ؓسے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’طاعون کی وبا ہر مسلمان کے لیے شہادت کا باعث ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2830]
حدیث حاشیہ:
1۔
عنوان میں قتل کے علاوہ شہادت کی سات قسموں کا ذکرہے جبکہ حدیث میں صرف چار قسمیں بیان ہوئی ہیں۔
دراصل امام بخاری ؒیہ بتانا چاہتے ہیں کہ شہادت صرف جہاد فی سبیل اللہ میں منحصر نہیں بلکہ شہادت کی اور قسمیں بھی ہیں اگرچہ دیگر شہادتیں ثواب کے اعتبار سے شہید معرکہ جیسی ہیں مگر دنیاوی احکام میں اس سے مختلف ہیں۔
2۔
امام مالک ؒنے موطا میں سات قسم کی شہادتوں کوتفصیل سے بیان کیاہے اور اسکے متعلق ایک حدیث روایت کی ہے۔
(الموطأ للإمام مالك: 233/1)
شاید یہ روایت امام بخاری ؒ کی شرط کے مطابق نہیں تھی۔
یہ بھی ممکن ہے کہ راوی شہادت کی باقی قسمیں بھول گیاہو۔
واللہ أعلم۔
3۔
باقی شہادتیں یہ ہیں:۔
آگ میں جل کرمرنے والا۔
۔
نمونیہ سے مرنے والا۔
۔
وہ عورت جو بحالت نفاس مرجائے۔
حافظ ابن حجر ؒ نےایسی چودہ خصلتوں کاذکر کیاہے جو شہادت کا باعث ہیں۔
(فتح الباري: 54/6)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2830 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5732 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5732. سیدہ حفصہ بنت سیرین سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھ سے حضرت انس بن مالک ؓ نے دریافت کیا کہ یحییٰ بن سیرین کا کس بیماری سے انتقال ہوا ہے؟ میں نے کہا: طاعون سے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”طاعون، ہر مسلمان کے لیے شہادت ہے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:5732]
حدیث حاشیہ: امام احمد نے روایت کیا کہ طاعون سے مرنے والے اور شہید قیامت کے دن جھگڑیں گے طاعون والے کہیں گے ہم بھی شہیدوں کی طرح مارے گئے اللہ پاک فرمائے گا اچھا ان کے زخموں کو دیکھو پھر دیکھیں گے تو ان کا زخم بھی شہیدوں کی طرح ہوگا اور ان کو شہیدوں جیسا ثواب ملے گا۔
امام نسائی نے بھی عقبہ بن عبد سے مرفوعاً ایسی ہی حدیث روایت کی ہے مگر صاحب مشکوٰۃ نے کتاب الجنائز میں اس سے مختلف روایت بھی نقل کی ہے، واللہ أعلم۔
امام نسائی نے بھی عقبہ بن عبد سے مرفوعاً ایسی ہی حدیث روایت کی ہے مگر صاحب مشکوٰۃ نے کتاب الجنائز میں اس سے مختلف روایت بھی نقل کی ہے، واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5732 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1916 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حفصہ بنت سیرین بیان کرتی ہیں، مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا، یحییٰ بن ابی عمرہ کس بیماری سے فوت ہوا؟ میں نے کہا، طاعون سے، تو انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’طاعون ہر مسلمان کے لیے شہادت ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4944]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابو عمرہ حضرت سیرین کی کنیت ہے اور یحییٰ، حفصہ بنت سیرین کا بھائی تھا، اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، یہ اسلام کا فیض اور برکت ہے، کہ بعض قسم کی اموات ایک مسلمان کے لیے شہید کا اسم گرامی حاصل کرنے کا سبب بنتی ہیں اور وہ شہادت کے نام کے شرف سے مشرف ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1916 سے ماخوذ ہے۔