صحيح البخاري
كتاب الاعتكاف— کتاب: اعتکاف کے مسائل کا بیان
بَابُ غَسْلِ الْمُعْتَكِفِ: باب: اعتکاف کرنے والا سر یا بدن دھو سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2030
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ.مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے منصور نے بیان کیا ، ان سے ابراہیم نخعی نے ، ان سے اسود نے ، اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` میں حائضہ ہوتی پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے بدن سے لگا لیتے ۔