حدیث نمبر: 2019
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْتَمِسُوا " .
مولانا داود راز

´مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی ، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( شب قدر کو ) تلاش کرو ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب فضل ليلة القدر / حدیث: 2019
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
2019. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتی ہیں کہ اپ نے فرمایا: ’’(شب قدر) تلاش کرو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2019]
حدیث حاشیہ: جس کی صورت یہ کہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں جاگو اور عبادت کرو۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2019 سے ماخوذ ہے۔