مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
حدیث نمبر: 1808
حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ بَعْضَ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ لَهُ : لَوْ أَقَمْتَ بِهَذَا .
مولانا داود راز

´ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا` ان سے نافع نے کہ عبداللہ رضی اللہ عنہ کے کسی بیٹے نے ان سے کہا تھا کاش آپ اس سال رک جاتے ( تو اچھا ہوتا اسی اوپر والے واقعہ کی طرف اشارہ ہے ) ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب المحصر / حدیث: 1808
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
1808. حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کے بعض بیٹوں نے عرض کیا: اگر آپ اس سال ٹھہرجائیں تو بہتر ہوگا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:1808]
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے قول سے معلوم ہوتا ہے کہ عمرہ کرنے والے کو جب رکاوٹ پڑ جائے تو وہ احرام کھول دے جیسا کہ حاجی کو اگر کوئی رکاوٹ پڑ جائے تو وہ احرام کھول دیتا ہے۔
(2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حجِ قران کرنے والا صرف ایک طواف کرے گا۔
وہ دو طواف کرنے کا محتاج نہیں۔
(3)
واضح رہے کہ حدیث مذکورہ میں اس واقعے کی طرف اشارہ ہے جب حجاج بن یوسف نے حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پر چڑھائی کر دی تھی۔
(4)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے پہلے حج کا ارادہ کیا تھا۔
جب انہیں فتنے کی اطلاع دی گئی تو عمرے کا احرام باندھا، پھر تھوڑی دیر چلنے کے بعد فرمایا کہ معاملہ دونوں کا ایک ہی ہے، اس کے بعد اس کے ساتھ حج کی بھی نیت کر لی۔
(فتح الباري: 8/4)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1808 سے ماخوذ ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔