صحيح البخاري
كتاب العمرة— کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان
بَابُ مَتَى يَحِلُّ الْمُعْتَمِرُ: باب: عمرہ کرنے والا احرام سے کب نکلتا ہے؟
حدیث نمبر: 1792
قَالَ : فَحَدِّثْنَا مَا قَالَ لِخَدِيجَةَ ، قَالَ : بَشِّرُوا ، خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنَ الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ " .´کہا انہوں نے پھر پوچھا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ رضی اللہ عنہا کے متعلق کیا کچھ فرمایا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے فرمایا تھا ” خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں ایک موتی کے گھر کی بشارت ہو ، جس میں نہ کسی قسم کا شور و غل ہو گا نہ کوئی تکلیف ہو گی ۔ “
حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے متعلق کیا بیان کیا تھا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں ایک محل کی خوشخبری دو جو موتیوں سے بنا ہوا ہوگا۔ اس میں کہیں شوروغل اور ذرہ بھر مشقت نہ ہوگی۔“