صحيح البخاري
كتاب التهجد— کتاب: تہجد کا بیان
بَابُ التَّطَوُّعِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ: باب: فرضوں کے بعد سنت کا بیان۔
وَحَدَّثَتْنِي أُخْتِي حَفْصَةُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ مَا يَطْلُعُ الْفَجْرُ، وَكَانَتْ سَاعَةً لاَ أَدْخُلُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا. تَابَعَهُ كَثِيرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَأَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ فِي أَهْلِهِ.´ان سے ( ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ) میری بہن حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر ہونے کے بعد دو ہلکی رکعتیں ( سنت فجر ) پڑھتے اور یہ ایسا وقت ہوتا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتا تھا ۔ عبیداللہ کے ساتھ اس حدیث کو کثیر بن فرقد اور ایوب نے بھی نافع سے روایت کیا اور ابن ابی الزناد نے اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے ، انہوں نے نافع سے روایت کیا ۔ اس میں «في بيته» کے بدل «في أهله» ہے ۔
(حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:) مجھے میری ہمشیرہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ نبی ﷺ طلوع فجر کے بعد ہلکی سی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں اس وقت آپ کی خدمت میں حاضر نہیں ہو سکتا تھا۔ ابن ابی زناد رحمہ اللہ نے کہا کہ موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ نے حضرت نافع رحمہ اللہ کے حوالے سے «فِي بَيْتِهِ» کی بجائے «فِي أَهْلِهِ» کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ کثیر بن فرقد رحمہ اللہ اور ایوب رحمہ اللہ نے حضرت نافع رحمہ اللہ سے بیان کرنے میں عبیداللہ رحمہ اللہ کی متابعت کی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس لیے ابن عمر ؓ نے ان سنتوں کا حال اپنی بہن ام المؤمنین حفصہ ؓ سے سن کر معلوم کیا۔
(1)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے مذکورہ سنتیں تنہا پڑھی تھیں۔
معیت سے مراد صرف مقدار میں متابعت ہے۔
اس کے یہ معنی نہیں کہ آپ نے انہیں رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں ادا کیا تھا، پھر رسول اللہ ﷺ چونکہ دن کے اوقات میں لوگوں کے ساتھ مصروف گفتگو ہوتے، اس لیے دن کے وقت فرض نماز کے بعد سنتیں مسجد میں ادا کرتے تھے جبکہ رات کے اوقات میں اپنے گھر میں ہوتے اور گھر ہی میں سنتیں ادا کرتے۔
جمعہ پڑھانے کے بعد جلدی گھر واپس آ جاتے اور قیلولہ فرماتے، اس لیے جمعہ کے بعد کی سنتیں بھی گھر میں ادا کرتے جبکہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھتے تھے اور اس کے بعد سنتوں کو مسجد میں ادا کرتے تھے۔
(فتح الباري: 66/3)
صحیح مسلم کی ایک روایت میں ظہر سے پہلے چار سنت پڑھنے کا ذکر ہے۔
(صحیح مسلم، صلاة المسافرین، حدیث: 1888(730)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو سنت فجر پڑھتے نہیں دیکھا، انہیں اپنی بہن حضرت حفصہ ؓ کے حوالے سے بیان کیا اور معذرت کی کہ اس وقت میں خود رسول اللہ ﷺ کے ہاں حاضر نہیں ہو سکتا تھا، کیونکہ آپ اس وقت مخلوق سے قطع تعلق ہو کر اللہ کی طرف متوجہ ہوتے تھے۔
واللہ أعلم۔
(2)
آخر میں امام بخاری ؒ نے کثیر بن فرقد کی متابعت بیان کی ہے جو ہمیں متصل سند سے دستیاب نہیں ہو سکی، البتہ ایوب کی متابعت کو خود امام بخاری ؒ نے اپنی متصل سند سے بیان کیا ہے۔
(صحیح البخاري، التھجد، حدیث: 1180)