حدیث نمبر: 1055
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنَّ يَهُودِيَّةً جَاءَتْ تَسْأَلُهَا ، فَقَالَتْ : أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُعَذَّبُ النَّاسُ فِي قُبُورِهِمْ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَائِذًا بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ .
مولانا داود راز

´ہم سے اسماعیل بن عبداللہ بن ابی اویس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے یحییٰ بن سعید انصاری سے بیان کیا ، ان سے عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے ، ان سے عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہ` ایک یہودی عورت ان کے پاس کچھ مانگنے آئی ۔ اس نے کہا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ قبر کے عذاب سے بچائے ، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا قبر میں بھی عذاب ہو گا ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہ سن کر ) فرمایا کہ میں اللہ کی اس سے پناہ مانگتا ہوں ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الكسوف / حدیث: 1055
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة