حدیث نمبر: 1056
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثني عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الحَسَنِ ، عَنِ الْهَيَّاجِ ، أَنَّ غُلامًا ، لَعَلَّهُ قَالَ لأَبِيهِ : أَبَقَ ، فَجَعَلَ عَلَيْهِ نَذْرًا لَئِنْ قَدَرَ عَلَيْهِ لَيَقْطَعَنَّ مِنْهُ طَائِفًا ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ أَرْسَلَنِي إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، فِسَأَلْتُهُ ، فَقَالَ عِمْرَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : مَنْ أَرَادَ أَنْ يُعْتِقَ غُلامَهُ ، أَوْ يُكَفِّرَ عَنْ يَمِينِهِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَحُثُّنَا عَلَى الصَّدَقَةِ ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ " ، قَالَ : فَأَتَيْتُ سَمُرَةَ ، فَقَالَ مثل قَوْلِ عِمْرَانَ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ہیاج بن عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد کا غلام بھاگ گیا، انہوں نے اس کے خلاف نذر مانی کہ اگر وہ ان کے قابو آ گیا تو وہ اس کا کوئی عضو کاٹ دیں گے، جب وہ ان کے پاس واپس آیا تو انہوں نے مجھے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے (اس کے متعلق) پوچھا تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کہنے لگے: چاہے تو اپنے غلام کو آزاد کر دیں یا پھر قسم کا کفارہ دے دیں، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں صدقہ کرنے کی ترغیب دیتے تھے اور مثلہ کرنے سے منع فرماتے تھے، ہیاج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے بھی وہی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ والی بات کی۔