حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ الْبَرَاءَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَحْدُو بِالرِّجَالِ، وَكَانَ أَنْجَشَةُ يَحْدُو بِالنِّسَاءِ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدَكَ سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ.“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ براء بن مالک مردوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھتے، جبکہ انجشہ عورتوں کے اونٹوں کو چلانے کے لیے حدی پڑھتے، اور ان کی آواز بڑی خوبصورت تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انجشہ! نرمی اختیار کرو اور آ بگینوں کا خیال کرو۔“