حدیث نمبر: 1173
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَّمٍ، فَقَالَ: إِنَّكَ جَلَسْتَ إِلَيْنَا، وَقَدْ حَانَ مِنَّا قِيَامٌ، فَقُلْتُ: فَإِذَا شِئْتَ، فَقَامَ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى بَلَغَ الْبَابَ.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابو بردہ بن ابو موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو انہوں نے فرمایا: آپ ہمارے پاس بیٹھے رہے جبکہ ہمارے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ میں نے کہا: آپ جانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ وہ اٹھے تو میں بھی ان کے ساتھ چل دیا یہاں تک کہ وہ گھر کے دروازے پر پہنچ گئے۔