حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمْلُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي، عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَنْ يَسُوقُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟“ أَوْ قَالَ: ”مَنْ يُبَلِّغُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟“ قَالَ رَجُلٌ: أَنَا، فَقَالَ: ”مَا اسْمُكَ؟“ قَالَ: فُلاَنٌ، قَالَ: ”اجْلِسْ“، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: ”مَا اسْمُكَ؟“ قَالَ: فُلاَنٌ، فقَالَ: ”اجْلِسْ“، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: ”مَا اسْمُكَ؟“ قَالَ: نَاجِيَةُ، قَالَ: ”أَنْتَ لَهَا، فَسُقْهَا.“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے یہ اونٹ کون ہانکے گا؟“ یا فرمایا: ”ہمارے ان اونٹوں کو کون پہنچائے گا؟“ ایک آدمی نے عرض کیا: میں یہ خدمت سر انجام دوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: فلاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر ایک اور شخص اٹھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: فلاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر ایک اور کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: میرا نام ناجیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کام کے لیے ہو، تم ان اونٹوں کو لے جاؤ۔“