حدیث نمبر: 167
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: كُنَّا نُؤْمَرُ أَنْ نَخْتِمَ عَلَى الْخَادِمِ، وَنَكِيلَ، وَنَعُدَّهَا، كَرَاهِيَةَ أَنْ يَتَعَوَّدُوا خُلُقَ سُوءٍ، أَوْ يَظُنَّ أَحَدُنَا ظَنَّ سُوءٍ.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابو العالیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ سامان پر مہر لگا دیں، اور سامان کو ماپ لیں، اور گنتی کر لیں تاکہ خادموں کو برے اخلاق (چوری اور خیانت) کی عادت نہ پڑے، یا ہمیں ان کے بارے میں بدگمانی پیدا نہ ہو۔