حدیث نمبر: 109
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْجَارِ، فَقَالَ: أَرْبَعِينَ دَارًا أَمَامَهُ، وَأَرْبَعِينَ خَلْفَهُ، وَأَرْبَعِينَ عَنْ يَمِينِهِ، وَأَرْبَعِينَ عَنْ يَسَارِهِ.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان سے ہمسائے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”چالیس گھر سامنے، چالیس گھر پیچھے، چالیس گھر دائیں جانب اور چالیس گھر بائیں جانب (سب) پڑوسی ہیں۔“
حدیث نمبر: 110
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ بَجَالَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: وَلاَ يَبْدَأُ بِجَارِهِ الأَقْصَى قَبْلَ الأَدْنَى، وَلَكِنْ يَبْدَأُ بِالأَدْنَى قَبْلَ الأَقْصَى.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
علقمہ بن بجالہ نے کہا کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا ہے: (لینے دینے میں) قریب والے پڑوسی کو چھوڑ کر دور والے سے ابتدا نہ کی جائے، بلکہ دور والے کی بجائے پہلے قریبی سے (ہدیہ وغیرہ دینے میں) آغاز کیا جائے۔