الادب المفرد
كتاب العطاس والتثاؤب— كتاب العطاس والتثاؤب
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا عَطَسَ باب: چھینک آنے پر کیا کہا جائے
حدیث نمبر: 920
حَدَّثَنَا مُوسَى، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، قَالَ الْمَلَكُ: رَبَّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا قَالَ: رَبَّ الْعَالَمِينَ، قَالَ الْمَلَكُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ «الحمد للہ» کہے تو فرشتہ کہتا ہے: رب العالمین، اور جب بندہ رب العالمین کہے تو فرشتہ «يرحمك الله» کہتا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے اور یہ مرفوعاً بھی مروی ہے اور وہ بھی ضعیف ہے۔ صحیح طریقہ وہ ہے جو آئندہ حدیث میں مذکور ہے۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے اور یہ مرفوعاً بھی مروی ہے اور وہ بھی ضعیف ہے۔ صحیح طریقہ وہ ہے جو آئندہ حدیث میں مذکور ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 920 سے ماخوذ ہے۔