حدیث نمبر: 917
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ، فَفِي الْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ، وَالْمَسْكَنِ‏.“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو عورت، گھوڑے اور مکان میں ہوتی۔“

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب / حدیث: 917
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه البخاري ، كتاب الجهاد و السير : 2859 و مسلم : 2226 و ابن ماجه : 1994»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اگر یہ عقیدہ یہ رکھا جائے کہ مذکورہ چیزیں انسان کی تقدیر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان کی وجہ سے خوشحالی یا آسانی نہیں آرہی تو یہ شرکیہ عقیدہ ہے کیونکہ ان تمام امور کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ تاہم اگر ان سے انسان کو پریشانی ہے تو شریعت نے انہیں بدلنے کا اختیار دیا ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 917 سے ماخوذ ہے۔