حدیث نمبر: 895
”وَبَابَانِ يُعَجَّلاَنِ فِي الدُّنْيَا‏:‏ الْبَغْيُ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ‏.‏“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو گناہوں کی سزا جلد دنیا میں بھی مل جاتی ہے: سرکشی و بغاوت اور قطع رحمی۔“

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب / حدیث: 895
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : وأخرجه المصنف فى تاريخه الكبير : 166/1 و الحاكم : 177/4 - انظر الصحيحة : 1120»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
ایک روایت میں صراحت ہے کہ آخرت میں بھی اس کی سزا ملتی ہے اور دنیا میں بھی اس پر ضرور پکڑ ہوتی ہے۔ (سنن ابي داود)اس لیے اس کبیرہ گناہ سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔ ان احادیث کی مزید تفصیل حدیث:۶۷ کے فوائد میں گزر چکی ہے۔ کسی پر ظلم و زیادتی اور رشتہ داری کو توڑنا نہایت حساس معاملہ ہے جس پر ہر انسان کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 895 سے ماخوذ ہے۔