الادب المفرد
كتاب الشعر— كتاب الشعر
بَابُ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةٌ باب: بعض اشعار حکمت پر مبنی ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 858
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض اشعار حکمت والے ہوتے ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
مطلب ہے کہ کچھ اشعار حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ سچ ہوتا ہے۔ جھوٹ شامل نہیں ہوتا اور لوگ ان سے سبق حاصل کرتے ہیں، جیسے اردو میں اقبال یا ظفر علی خان کے اشعار ہیں۔
مطلب ہے کہ کچھ اشعار حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ سچ ہوتا ہے۔ جھوٹ شامل نہیں ہوتا اور لوگ ان سے سبق حاصل کرتے ہیں، جیسے اردو میں اقبال یا ظفر علی خان کے اشعار ہیں۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 858 سے ماخوذ ہے۔