حدیث نمبر: 847
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ‏:‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَيْنَا، وَلِي أَخٌ صَغِيرٌ يُكَنَّى‏:‏ أَبَا عُمَيْرٍ، وَكَانَ لَهُ نُغَرٌ يَلْعَبُ بِهِ فَمَاتَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآهُ حَزِينًا، فَقَالَ‏: ”مَا شَأْنُهُ‏؟“‏ قِيلَ لَهُ‏:‏ مَاتَ نُغَرُهُ، فَقَالَ‏:‏ ”يَا أَبَا عُمَيْرٍ، مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ‏؟“‏‏.‏
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لاتے اور میرا ایک چھوٹا بھائی تھا جس کی کنیت ابو عمیر تھی۔ اس نے ایک بلبل پال رکھی تھی، جس کے ساتھ وہ کھیلتا تھا، تو وہ مرگئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو اسے پریشان دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیا مسئلہ ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: اس کی بلبل مرگئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو عمیر! تیری بلبل کو کیا ہوا تجھے جدائی دے گئی۔“

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب الكنية / حدیث: 847
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه البخاري ، كتاب الأدب : 6203 ، 6129 و مسلم ،كتاب الأدب : 2150»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ بچے کی کنیت بھی رکھی جاسکتی ہے، نیز اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت اور تواضع کا بھی علم ہوا کہ آپ بچوں کے ساتھ بھی اس طرح دل لگی فرماتے تھے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 847 سے ماخوذ ہے۔