حدیث نمبر: 824
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي رَائِطَةُ بِنْتُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِيهَا قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُنَيْنًا، فَقَالَ لِي: ”مَا اسْمُكَ؟“ قُلْتُ: غُرَابٌ، قَالَ: ”لَا، بَلِ اسْمُكَ مُسْلِمٌ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا مسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں حنین کے معرکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ میں نے کہا: میرا نام غراب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ آج کے بعد تمہارا نام مسلم ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 824 سے ماخوذ ہے۔