حدیث نمبر: 749
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ”مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ، وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا، كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا جبکہ وہ نیکی اور ثواب کی امید رکھتا ہو تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوگا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
پچھلی حدیث میں مطلق خرچ کرنے کا ذکر تھا، اس حدیث میں اس کی تخصیص کر دی گئی ہے کہ یہ نیکی اس وقت ہے جب ثواب کی امید ہو۔
پچھلی حدیث میں مطلق خرچ کرنے کا ذکر تھا، اس حدیث میں اس کی تخصیص کر دی گئی ہے کہ یہ نیکی اس وقت ہے جب ثواب کی امید ہو۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 749 سے ماخوذ ہے۔