الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ الْغِيبَةِ ، وَقَوْلُ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ : ﴿وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا﴾ (الحجرات: 12) باب: غیبت اور اللہ تعالیٰ کے فرمان ”کوئی کسی کی غیبت نہ کرے“ کا بیان
حدیث نمبر: 736
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ : كَانَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ، يَسِيرُ مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَمَرَّ عَلَى بَغْلٍ مَيِّتٍ قَدِ انْتَفَخَ ، فَقَالَ : ”وَاللَّهِ ، لأَنْ يَأْكُلَ أَحَدُكُمْ هَذَا حَتَّى يَمْلأَ بَطْنَهُ ، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ مُسْلِمٍ .“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ جا رہے تھے کہ ایک مردہ خچر کے پاس سے ان کا گزر ہوا جو (زیادہ دیر مردہ حالت میں پڑا رہنے کی وجہ سے) پھول چکا تھا۔ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم تم میں سے کوئی یہ کھائے یہاں تک کہ اپنا پیٹ بھر لے یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ مسلمان کا گوشت کھائے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ تم جس طرح اس کے گوشت کے قریب جانا پسند نہیں کرو گے اسی طرح تمہیں مسلمان کی غیبت سے بھی نفرت کرنی چاہیے کیونکہ انسانی گوشت اس سے بھی زیادہ ناپسندیدہ ہے۔
مطلب یہ ہے کہ تم جس طرح اس کے گوشت کے قریب جانا پسند نہیں کرو گے اسی طرح تمہیں مسلمان کی غیبت سے بھی نفرت کرنی چاہیے کیونکہ انسانی گوشت اس سے بھی زیادہ ناپسندیدہ ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 736 سے ماخوذ ہے۔