الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ مَنْ تَعَوَّذَ مِنْ جَهْدِ الْبَلاءِ باب: سخت مصیبت سے پناہ مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 729
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : يَقُولُ الرَّجُلُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلاءِ ، ثُمَّ يَسْكُتُ ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ ، فَلْيَقُلْ : إِلا بَلاءً فِيهِ عَلاءٌ .ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: آدمی کہتا ہے: اے اللہ! میں تجھ سے سخت مصیبت میں مبتلا ہونے سے پناہ مانگتا ہوں۔ پھر چپ ہو جاتا ہے۔ جب یہ دعا کرے تو یوں بھی کہے: مگر ایسی مصیبت جو درجات کی بلندی کا باعث ہو، وہ مطلوب ہے۔