حدیث نمبر: 715
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنِ مُبَارَكِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ الْعِبَادَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : ”دُعَاءُ الْمَرْءِ لِنَفْسِهِ .“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سی عبادت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا اپنے لیے دعا کرنا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہی تھا کہ آپ دعا کرتے وقت اپنی ذات سے آغاز کرتے تھے۔ (صحیح مسلم، الفضائل، ح:۲۳۸۰)
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہی تھا کہ آپ دعا کرتے وقت اپنی ذات سے آغاز کرتے تھے۔ (صحیح مسلم، الفضائل، ح:۲۳۸۰)
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 715 سے ماخوذ ہے۔