حدیث نمبر: 628
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِنِّي لأَدْعُو فِي كُلِّ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِي حَتَّى أَنْ يُفْسِحَ اللَّهُ فِي مَشْيِ دَابَّتِي ، حَتَّى أَرَى مِنْ ذَلِكَ مَا يَسُرُّنِي .ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں حتی کہ اس میں بھی کہ وہ میری سواری کے چلنے میں وسعت پیدا فرما دے۔ یہاں تک کہ میں اس میں وہ چیز دیکھتا ہوں جو مجھے خوش کر دیتی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند کمزور ہے، تاہم دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ انسان کو ہر چیز اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے۔ اور چھوٹی سے چھوٹی چیز مانگتے ہوئے بھی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔
اس روایت کی سند کمزور ہے، تاہم دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ انسان کو ہر چیز اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے۔ اور چھوٹی سے چھوٹی چیز مانگتے ہوئے بھی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 628 سے ماخوذ ہے۔