حدیث نمبر: 609
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَهُوَ وَهْبٌ ، قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ الزُّبَيْرِ يَدْعُوَانِ ، يُدِيرَانِ بِالرَّاحَتَيْنِ عَلَى الْوَجْهِ .ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابو نعیم رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو دعا کرتے ہوئے دیکھا، وہ دونوں ہتھیلیوں کو چہرے پر پھیرتے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
دعا میں ہاتھ اٹھانا اور ہتھیلیوں کو منہ کی طرف رکھنا مسنون امر ہے جو بہت سی احادیث سے ثابت ہے، تاہم دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنے کے بارے میں کوئی روایت پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔ مذکورہ بالا اثر کی سند بھی ضعیف ہے۔ بعض ائمہ سے اس کا جواز منقول ہے۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 609 سے ماخوذ ہے۔
✍️ حافظ زبیر علی زئی
ابونعیم رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہم کو دعا کرتے ہوئے دیکھا، وہ دونوں ہتھیلیوں کو چہرے پر پھیرتے تھے۔ [الادب المفرد 609]
دعا میں چہرے پر ہاتھ پھیرنا بالکل صحیح ہے۔
ثقہ تابعی امام ابو نعیم وہب بن کیسان نے فرمایا: میں نے (سیدنا) ابن عمر اور ابن زبیر (رضی اللہ عنہما) کو دیکھا، وہ دونوں دعا کرتے، اپنی دونوں ہتھیلیاں (اپنے) چہرے پر پھیرتے تھے۔
(الادب المفرد: 609 وسندہ حسن، میری کتاب: ہدیۃ المسلمین ح 22)
اس روایت پر بعض الناس کی جرح جمہور کی توثیق کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
امام معمربن راشد رحمہ اللہ (متوفی 154ھ) دعا میں سینے تک ہاتھ اُٹھاتے اور پھر اپنے چہرے پر پھیرتے تھے۔ (مصنف عبدالرزاق 3/ 123 ح 5003 وسندہ صحیح)
امام اسحاق بن راہویہ ان احادیث (جن میں چہرے پر ہاتھ پھیرنے کا ذکر ہے) پر عمل کرنا مستحسن سمجھتے تھے۔ (مختصر قیام اللیل للمروزی ص 304)
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی وعلمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 4 صفحہ 568)

درج بالا اقتباس تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 568 سے ماخوذ ہے۔